دہلی کے سابق وزیر کپِل مشرا نے اروند کیجریوال پر الزامات کی فہرست جاری
رکھتے ہوئےکہا ہے کہ وزیراعلی بغیر پانی کی مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں۔مسٹر کیجریوال پر بدعنوانی کے الزامات کی جانچ اور عام آدمی پارٹی (آپ)کے
رہنماؤں کے غیر ملکی سفر کی تفصیل عام کئے جانے کے مطالبے کے سلسلے میں چھ
دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے مسٹر مشرا آج مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی
آئی)کے سامنے اپنی شکایت درج کرائیں گے۔مسٹر مشرا نے کل اپنی بھوک ہڑتال ختم کی تھی۔